
جھوٹے تبصرے کرکے ڈالرکمائے جاتے ہیں، کیا ہم جھوٹ پھیلانے والوں کو جیل بھیج دیں چیف جسٹس
کہا گیا میری اہلیہ فل کورٹ میٹنگ میں میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں،کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
منگل 2 اپریل 2024 21:15

(جاری ہے)
عدالت میں بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ حیدر وحید میڈیا ریگولیشن سے متعلق اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ حیدر وحید کورٹ اٹینڈ کرنے بھی نہیں آئے، ان کی پٹیشن آزادی اظہارکو یقینی بناتی یا مزید روکتی ہی 2022 سے یہ درخواست کس بنیاد پردائر تھی، کیا ان کامقصد پورا ہوگیا جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ میڈیا میں بڑی منتخب رپورٹنگ ہوتی ہے، اب یہ رپورٹ نہیں ہوگا کہ یہ 6 درخواست گزار غائب ہوگئے، اسی لیے ہم نے کہا کہ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے دن میری اہلیہ کے بارے میں غلط خبرچل گئی، کہا گیا میری اہلیہ فل کورٹ میٹنگ میں میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں،کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں کہا جائے گا چیف جسٹس کی اہلیہ نے تو تردید جاری نہیں کی، ایسی خبر چلانے والوں کوکیا توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں کیا فرد جرم عائد کرکے انہیں جیل بھیجیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جوجتنا زیادہ جھوٹ بولے گا اتنا ہی سوشل میڈیا پربکے گا، جھوٹے تبصرے کرکے ڈالرکمائے جاتے ہیں، کیا ہم جھوٹ پھیلانے والوں کو جیل بھیج دیں بعد ازاں چیف جسٹس نے سماعت کے حکم نامے میں لکھوایا کہ میڈیا ریگولیشن سے متعلق پٹیشن واپس لینے کی درخواست آئی، نہ پٹیشن کے درخواست گزارعدالت آئے نہ وکیل، نہ ہی ایڈوکیٹ آن ریکارڈ۔حکم نامے کے مطابق درخواست میں کہاگیا کہ اب وفاقی حکومت میڈیا ریگولیشن کا معاملہ خود دیکھ رہی ہے، اٹارنی جنرل نے حکومت سے منسوب اس بات کی تردید کی۔سپریم کورٹ نے میڈیا ریگولیشن والی پٹیشن کے درخواست گزاروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور عدالت نے فریقین سے تحریری دلائل بھی طلب کرلیے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.