
تیل کی قیمتیں 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا خدشہ، فی بیرل قیمت 150 ڈالرز سے تجاوز کر جانے کا امکان ظاہر کر دیا گیا
محمد علی
منگل 2 اپریل 2024
22:24

(جاری ہے)
بلومبرگ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئے حملے کے بعد مشرق وسطٰی میں کوئی براہ راست تصادم ہوا تو پھر تیل کی قیمتیں 150 ڈالرز کی سطح سے بھی اوپر جا سکتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ایران تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل ہے اس لیے تہران کے کسی بھی تنازع میں ملوث ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتوں پر اثرآنا یقینی ہے ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی خام تیل نے آخری بار جون 2022 میں موجودہ سطح سے اوپر تجارت کی جب 28 جون 2022 کو یوکرین تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں کی مہم کے ابتدائی مراحل میں تھیں، تب 28جون2022کو برطانوی خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق جہاں مشرق وسطٰی کا نیا تنازعہ تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، وہیں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنا بھی تیل کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ تیل کی قیمتیں بے قابو ہونے کی صورت میں عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان جنم لے سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.