سراج الحق کی اپیل پرجمعہ 5 اپریل کو القدس کے طور پر منایا جائے گا

کراچی تا کشمور ریلیوں میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا

بدھ 3 اپریل 2024 22:20

سراج الحق کی اپیل پرجمعہ 5 اپریل کو القدس کے طور پر منایا جائے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر 05 اپریل کو کراچی تا کشمور جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص،ٹنڈوآدم، ٹھٹہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی قائدین سمیت علمائے کرام خطاب کریں گے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں آبپارہ چوکر پر قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے القدس ریلیوں میں عوام کو بھرپور شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشتگرد اسرائیلی ریاست کے ساتھ نفرت کااظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔