صحافی معاشرے کی آنکھ اور حکومت وعوام کے درمیان پل کاکردار اداکرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نیلم

جمعرات 4 اپریل 2024 13:30

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے کہاہے کہ صحافت ریاست کاچوتھا اوراہم ستون ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور حکومت وعوام کے درمیان پل کاکردار اداکرتے ہیں۔ قلم کار ی عظیم شعبہ ہے،صحافت سے وابستہ افراد اپنے شعبہ کی خاطر محنت کریں۔مثبت صحافت کی نشاندہی پر حکومت ایکشن لیکر عوامی مساہل حل کرتی ہے۔

پریس کلب نیلم کے صدر جاوید اسداللہ سمیت نومنتخب باڈی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ ملک وملت کی بہتری اورکشمیری کی آزادی کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کریں گے۔ تحصیل تحصیل پریس کلب سردار اورنگزیب کاصحافت میں شاندار کردار ہے۔گزشتہ روز شاردا پریس کلب کے زیراہتمام، ولی فاونڈیشن، نے نیلم پریس کلب کے نو منتخب عہددران کے اعزاز میں افطار پارٹی دی۔

(جاری ہے)

نیلم پریس کلب کے ممبران وعہددران نے شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ عارف محمود اور مہتمم شاہرات نیلم سردار امتیاز نے بھی شرکت اس پر ڈپٹی کمشنر نیلم نے نو منتخب نیلم پریس کلب کی باڈی کو مبارک باد دی انہوں نے کہا سردار اورنگزیب کا یہ اچھا اقدام ہے سب صحافی اکھٹے مل بیٹھے ایسے اقدام سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور وقار بڑھتا ہے غلط کام کی نشاندھی کی جاے اور ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی جاے صدر پریس کلب نیلم نے کہا کہ نیلم کے صحافی مشکل ترین علاقے میں صحافت کر رہے اب ہم سب کومتحد ہوکر علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سردار اورنگزیب اور ولی فاونڈیشن کے چیرمین زرداد خان کاشکریہ ادا کرتے ہیں کہ شاردا پریس کلب اور نیلم پریس کلب کے صحافی دوستوں کو متعد رکھنے میں کر دار ادا کر رہے ہیں اس موقع پرصدر پریس کلب شاردا سردار اور نگزیب نے نو منتخب نیلم پریس کلب کی باڈی کومبارک باد دی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیلم کے صحافی متحد ہیں ہم سب نے یکجان ہیں علاقے کے مسائل کی نشاندھی کرنا اولین فرض ہے عوام اور اداروں کو ایک پیج پر ساتھ لے کر چلیں گے انھوں نے کہا کہ نیلم کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریء گے نیلم کے صحافیوں کے لیے سیر وتفریح معالعالیاتی مواقعیفراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے اس موقع پر سنیر ناہب صدد اورممبر کورنگ باڈی پریس فاونڈیشن حیات اعوان نے کہا کہ ہم مشکل ترین علاقہ اور کنٹرول لاہن پر رہتے ہیں ہم نے مسائل کو ایوان بالا تک پہچانا ہوگا اور وساہل جنگلات معدنیات ہایڈرل کا دفاع کرنا ہو گا نیلم ویلی کے بنیادی مسائل پر توجہ دینی ہوگی تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور تمام اداروں کے ساتھ مل کر چلیں گے زرداد خان چیرمین ولی فاونڈیشن اور صدرپرایوٹ ٹورزم تحصیل شاردا نے نیلم پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد دی انہوں نے افطار پارٹی کے موقع پر کہا کہ نیلم ویلی دنیا کا خوبصورت وادی ہے سیاحت کابڑا پوٹینشل ہے سیاحت سے بے شمار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں ہمیں نیلم ویلی کے گرین گولڈ کا تحفظ کرنا چاہیے ان جگلات کی وجہ سے نیلم کی خوبصورتی ہے انھوں نے کہا کہ نیلم کے مختلف مقامات سلائی اور کڑھایء سنٹر قاہم کیے جس سے ناخواندہ خواتین کوباعزت روزگار مہیا ہوگا اانہوں نے کہا سردار اورنگزیب کی ہمیشہ علاقے کے لیے جہدد رہی ہے شاردا پریس کلب کی ٹیم نے ہمیشہ مثبت کرداد ادا کیا ہے نیلم کے صحافی مشکل ترین علاقوں میں رپوٹنگ کرتے ہیں ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔

نومنتخب صدر جاوید اسداللہ نے ڈپٹی کمشنر سمیت شارداپریس کلب کے صدر اور ولی فائونڈیشن کے چیرمین کاشکریہ اداکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :