سینئر صحافی شیخ گلفام علی (مرحوم) کو خراج عقید ت پیش کرنے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 4 اپریل 2024 14:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) سینئر صحافی شیخ گلفام علی (مرحوم) کو خراج عقید ت پیش کرنے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، صحافتی اور سیاسی خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،آر یو جے پاکستان اورسٹی پریس کلب اوکاڑہ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا مقررین کا اظہار خیال،مرحوم کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے سابق چیئرمین و سینئر صحافی شیخ گلفام علی (مرحوم) کے تعزیتی ریفرنس،آر یو جے پاکستان کے مرکزی رہنما رائے سجاد کھرل (مرحوم)،مرزا محمد ارشد فریدی (مرحوم)،سید ظفر پیر زادہ (مرحوم)اور سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے بانی ممبر چوہدری سردار ساجد (مرحوم) راؤ نزیر احمد (مرحوم)،سمیع اللہ (مرحوم)اور ناصر کمال گجر (مرحوم)کی سالانہ برسی کے حوالہ سے سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے زیر اہتمام تقریب و افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں شیخ گلفام علی (مرحوم) کی صحافتی اور سیاسی کو خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا مقررین کا کہنا تھا کہ آر یو جے پاکستان اور سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب سے سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل، ضلعی صدر اوکاڑہ عباس علی جٹ، صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ مہر ساجد علی، چیئرمین میاں کاشف منیر، سابق صدر احتشام جمیل شامی، سابق صدور اوکاڑہ پریس کلب چوہدری عتیق الرحمن، راؤ مجیب عالم، صدر پرفیشنل جرنلسٹس گروپ شہزاد خاں، سینئر کالم نگار صابر مغل، سینئر صحافی رائے امداد علی تبسم کھرل، اظہر شیخ، صدر عوامی تحریک اوکاڑہ مرزا خالد محمود ودیگر نے خطاب کیا۔

تقریب میں شیخ گلفام علی (مرحوم) کے بیٹے سدیم اور بھائیوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگی رہنما چوہدری حبیب الحق، ضلعی صدر ایم کیوایم فیاض انصاری،سابق کونسلر حاجی محمد یونس، شفیق کمبوہ، سماجی رہنما عبدالغفار مغل،مرزا فدا حسین سمیت صحافی برادری کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر شیخ گلفام علی (مرحوم) کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ بھی دیا گیا ۔\378