سعودی ہوائی اڈوں پر بغیر لائسنس مسافروں کو لے جانیکی 648 خلاف ورزیاں، متعدد گرفتار

جمعرات 4 اپریل 2024 15:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ٹرانسپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 17 سے 23 رمضان المبارک کے دوران سعودی ہوائی اڈوں پر بغیر لائسنس کے مسافروں کو لے جانے کی سرگرمی کو انجام دینے پر 648 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا اور 582 کاریں ضبط کی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ریگولیٹری مہم کا مقصد بغیر لائسنس کے طریقوں کو کم کرنا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہوائی اڈوں پر دستیاب نقل و حمل کے اختیارات سے مسافروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ہوائی اڈوں پر گاڑی ضبط کرنے کے علاوہ 5,000 ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ نگرانی کی مہموں کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کی سطح کو بلند کرنا، باقاعدہ کیریئرز کے ساتھ معاملات کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور مستفید ہونے والوں کے لیے دستیاب نقل و حمل کے مختلف آپشنز کو متعارف کرانا ہے۔ نگرانی کی محفوظ مہمات کو یقینی بنانا۔،اعلی معیار کی نقل و حمل کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کو محفوظ سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔