جسٹس بابر ستار کی ججمنٹ کے بعد ہائیکورٹ کو ختم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں،بابر اعوان

حکومت کے پاس پاکستان کے لیے میثاقِ معیشت کا کوئی پلان نہیں، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 4 اپریل 2024 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی ججمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کو ختم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اس حکومت کے پاس پاکستان کے لیے میثاقِ معیشت کا کوئی پلان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز خط پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنے جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آتی ہیں اور کون دیتا ہی بابر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔