محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

36 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نیمحمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔کامیاب امیدوار اور رنر اپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے۔

(جاری ہے)

36 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے ۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔جمعیت علمائ اسلام کے امیدوار اور درخواست گزار صلاح الدین کی درخواست خارج کردی۔درخواست گزار شواہد کے لئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے ۔