Live Updates

پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے

پنجاب نے 842 ارب بجٹ کے برعکس 1089 ارب ‘ سندھ نے 827 ارب کے برعکس 705 ارب روپے خرچ کرڈالے،دستاویز

منگل 3 جون 2025 19:58

پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء)پنجاب اور سندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرڈالے،پنجاب نے 842ارب مختص بجٹ کے برعکس 1089ارب روپے ا ور سندھ نے 827ارب مختص بجٹ کے برعکس 705ارب روپے خرچ کرڈالے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کس صوبے نے کتنا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا،اس کی تفصیلات سامنے آگئیں، پنجاب اور سندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرڈالے، دستاویز صوبوں نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کرکے وفاق کو مشکل میں ڈال دیا، ذرائع صوبوں نے 2186 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں 2358 ارب روپے خرچ کئے،دستاویز پنجاب نے 842ارب مختص بجٹ کے برعکس 1089ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے، دستاویز پنجاب نے آئی ایم ایف سے اتفاق کئے گئے بجٹ سے 242ارب روپے زیادہ ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، ذرائع کے مطابق سندھ نے 827ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 705ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ خرچ کئے۔

دستاویزکے مطابق کے پی حکومت نے 269 ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 313ارب روپے خرچ کئے۔ دستاویزکے مطابق بلوچستان نے 248ارب روپے مختص بجٹ کے برعکس 251ارب روپے خرچ کئے، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت صوبوں نی12سو ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات