پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب

ڈسکہ، پاکستان میں پہلی کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری خواندگی، ثقافتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں گامزن

پیر 14 اپریل 2025 18:19

پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
ڈسکہ (رپورٹ محمد علی) ضلع ڈسکہ میں پاکستان کی پہلی کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح، کینیڈا میں قابل قدر اور بے مثال فلاحی خدمات سے پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سید نجم الحسن کی جانب سے عوامی مفاد کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا، مقامی لوگوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں بے شمار اور بے مثال فلاحی خدمات سے شہرت حاصل کرنے اور دیار غیر میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سید نجم الحسن کی حال ہی میں پاکستان آمد ہوئی۔

سید نجم الحسن نے پنجاب کے ضلع ڈسکہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

سید نجم الحسن کی جانب سے ضلع ڈسکہ میں پاکستان کی پہلی کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا جس سے مقامی لوگ مستفید ہو رہے ہیں، بین الاقوامی اور مقامی لوگوں کی جانب سے ایسے پروگرام کے آغاز پر خوشی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کو ہر عمر کے لوگوں کے لحظ سے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں بچوں، بڑوں، بزرگوں اور ہیروز کے لحاظ سے لائبریری قائم کی گئی اور کتابوں کو رکھا گیا ہے۔ یہاں لوگوں کی سہولت کیلئے کرسیوں اور میز کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جہاں لوگ بیٹھ کر کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔ اس کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کا Motto ہے کہ کتابیں وہیں پڑھیں، پڑھنے کے بعد واپس رکھی دیں، اور اگر آپ کے پاس کتابیں ہیں تو یہاں چھوڑ جائیں۔

تقریب کے دوران کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کے بانی سید نجم الحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ ان کا وژن تھا کہ جہاں کینیڈا اور دیگر ممالک ان کے اس اقدام سے مستفید ہو رہے ہیں، وہیں آج اس کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کا پاکستان میں بھی قیام عمل میں لا کر ان کا خواب پورا ہوا۔ اس کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کے قیام سے مقامی لوگوں کو ایک خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے، اور ان کی خواہش پوری ہوئی۔

سید نجم الحسن نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دیہی علاقوں میں جہاں جہاں ضرورت ہو، وہاں وہ ایسے اقدامات کرتے رہیں گے، پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔ سید نجم الحسن کئی برسوں سے اپنے فلاحی اقدامات کے ذریعے کینیڈا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ان میں سے کثیر الثقافتی اسٹریٹ لائبریری کے پروگرام کو کئی ممالک میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
تصویری جھلکیاں:







متعلقہ عنوان :