صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 28 فروری 2025 18:05

صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری ..
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر نے کی، جبکہ مہمانانِ گرامی کا استقبال چیئرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق نے کیا۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید، نائب صدر چوہدری محمد ثقلین گجر، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الہی گجر، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، ٹریڈ ونگ ہیڈ چوہدری ظہیر احمد گوندل، ایگزیکٹو ممبران چوہدری رضوان اسلم جٹ، ملک جمیل، مرزا عثمان اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جدہ ریجن سبطین ڈاھا سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات ملک کاشف، میاں مدثر علی، رانا عثمان، مرزا عمر، ارشاد حسین، کرسچن کمیونٹی سے احسان صاحب، چوہدری عاطف، چوہدری اشرف اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے حسن بٹ، عبداللہ خان اور عاطف تنولی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری احسان الہی گجر نے انجام دیے، جبکہ رانا احمد شہریار خاں، چوہدری محمد اکرم گجر، چوہدری رضوان اسلم جٹ، اور چوہدری ظہیر احمد گوندل نے شرکاء سے خطاب کیا۔ رانا احمد شہریار خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف، اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے حقیقی سفیر ہیں جو نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں بلکہ دیارِ غیر میں ملک کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ چوہدری محمد اکرم گجر نے رانا احمد شہریار خاں اور میاں ضیاء الرحمن کو عمرہ ادائیگی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اوورسیز میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان، صدر اوورسیز اسحاق ڈار، جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر، اور سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی رہنمائی میں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں کی پارٹی کے لیے خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری رضوان اسلم جٹ اور عمر مسعود پوری نے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ آخر میں رانا احمد شہریار خاں اور میاں ضیاء الرحمن نے مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔