چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد

muhammad ali محمد علی پیر 24 فروری 2025 18:01

چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست ..
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) فیصل آباد کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد محترم مرحوم حاجی محمد اسلم سیف ممبر کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک تعزیتی نشست اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)




تعزیتی نشست میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق، ڈپٹی سیکرٹری احسان الحق، مسلم لیگ (ن) کے فاروق انجم، نور آراء، سماجی شخصیت ملک جمیل اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے چوہدری رضوان اسلم جٹ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہونے کا یقین دلایا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری رضوان اسلم جٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اپنوں کی دلجوئی اور ہمدردی ہی اصل سرمایہ ہوتی ہے اور وہ احباب کے خلوص و محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔