افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 مارچ 2025 22:10

افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس ..
جدہ (رپورٹ حسن بٹ ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2025ء) سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی کی سرکردہ کاروباری و سماجی شخصیات کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)



اس تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مبشر افضل چیمہ،ملک امجد اعوان ،تنویر صدیق خان ،زاہد بن سرور گجر سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

افتخار چیمہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے، اور ایسے اجتماعات سے دلی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افطار کے ان لمحات میں تمام دوست ایک جگہ جمع ہو کر وطن کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل سے آپس میں محبت اور تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔