کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 مارچ 2025 22:59

کمرشل قونصلر  سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز ..
جدہ (رپورٹ عبد اللہ خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2025ء) کمرشل کونسل سعدیہ خان کونصلیٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں خدیجہ ملک جنرل سیکڑی مسلم لیگ (ن) اور شیخ عبداللہ بزنس مین کی جانب سے شیف سٹیشن ریسٹورنٹ پر  پرتکلف  افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ خدیجہ ملک نے مہمانوں کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق،  سعودی فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ایکٹرو ڈائریکٹر عظیم مصور محمد بخش، الاخباریہ نیوز چینل کے سینیئر سپورٹس اینکر منار شاہین ، عرب نیوز کے رپورٹر ایاز چودری،  اردوپوائنٹ کے اینکر عبداللہ خان ، سعودیہ کا ٹاپ موٹرسائیکل ایڈونچرسٹ جوڑا ڈاکٹر عاتکہ ملا اور الرحاله امل وشكيل، شیف سٹیشن ریسٹورنٹ کے مالک محمد عبداللہ،  اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ریستوراں کا ماحول روشن تھا۔
افطار عشائیہ کی خصوصی تصویری جھلکیاں: