ص*عوامی نیشنل پارٹی "گندھارا کوریڈور بل" کو یکسر مسترد کرتی ہے، ثمرہارون بلور

خ*پاکستان میں گندھارا تہذیب کے 90 فیصد سے بھی زائد آثار پختونخوا میں ہیں ٹ*یہ بل پختونخوا میں موجودہ گندھارا تہذیب کے آثار پر قبضے کی سازش ہے

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

pپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی "گندھارا کوریڈور بل" کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ پاکستان میں گندھارا تہذیب کے 90 فیصد سے بھی زائد آثار پختونخوا میں ہیں۔ یہ بل پختونخوا میں موجودہ گندھارا تہذیب کے آثار پر قبضے کی سازش ہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعدسیاحت اور آثار قدیمہ صوبائی محکمہ ہے۔

آثار پختونخوا میں ہیں تو اس بارے قانون سازی کا اختیار بھی صوبے کا ہے۔ گندھارا کوریڈور کا قیام اٹھارہویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے خلاف ہوگا۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی جانب سے "گندھارا کوریڈور بل" جمع کرانے پر ردعمل دکھاتے ہوئے اے این پی پختونخوا کی ترجمان ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ وفاق گندھارا کلچر اتھارٹی ایکٹ 2023 کی صورت میں پہلے گندھارا پر ایک حملہ کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار فوری طور پرجمع کرایا گیا بل واپس لیں۔ گندھارا کلچر اتھارٹی ایکٹ 2023 کے قیام میں بھی یہی رکن قومی اسمبلی پیش پیش تھے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے یہ محترم رکن ہڑپہ اور موہن جودڑو کے حوالے سے کیوں بل نہیں لاتی انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا کے ذرائع آمدن میں گندھارا تہذیب اور اسکی باقیات کا اہم کردار ہے۔ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے صوبے کے وسائل پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ صوبہ بجلی اور گیس کے خالص منافع اور این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر حقوق سے پہلے ہی محروم ہے۔امید ہے وزیراعلی گنڈاپور اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پختونخوا کے اراکین اس بل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔