&مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس ، پرویزالٰہی و دیگر ملزمان کو 18 اپریل کو طلب

جمعرات 4 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے پرویزالٰہی و دیگر ملزمان کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں پمز ہسپتال میں داخل ہیں، گزشتہ دنوں جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی پسلیاں فریکچر ہوئیں، پرویز الٰہی کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، نیب نے مونس الٰہی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی رپورٹ جمع کرا رکھی ہے، نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی اور مونس الہی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں،نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ریفرنس کی مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی و دیگران نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔