اسرائیل غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے ورنہ حمایت ترک کر دیں گے ، جوبائیڈن

جمعہ 5 اپریل 2024 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ورنہ اسرائیل کی حمایت ترک کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیلی فونک رابطے میں جو بائیڈن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو پہنچے والے نقصان، انسانی تکلیف اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مخصوص اقدامات کا اعلان کرے اور ان پر عمل درآمد کرے۔خیال رہے کہ امریکا کئی مہینوں سے اسرائیل سے اپنی فوجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جس سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔