
مریم نواز کا سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر پر ناراضگی کااظہار
درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس، مئی تک تمام سکولوں میں کتابیں مہیا کر دی جائیں گی،بریفنگ
فیصل علوی
جمعہ 5 اپریل 2024
10:31

(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں درستی کتب کی فراہمی ہر صورت فوری طور پر یقینی بنائی جائے ۔
درستی کتب کی سکولوں میں فراہمی پر کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ۔درسی کتب کی سکولوں میں فراہمی کیلئے جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او، ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کے جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائے۔ ہر ضلع کے ایک سکول میں سپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے، سرکاری سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے۔ سرکاری سکولوں میں سپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں سکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سینٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق مجوزہ اتھارٹی پنجاب ایجوکیشن ٹیچر اینڈ کریکولم ڈویلپمنٹ، سکول ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، نصاب کی تشکیل، ٹیسٹنگ اینڈ اسسمنٹ، لرننگ آوٴٹ کمز کا کام کرے گی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا "سکول اولمپکس" کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈویڑنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئے سکول قائم کئے جائیں گے۔سکولوں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی پر نئی سٹوری کتاب بھی تیار کر لی گئی ہے جو اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
-
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
-
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان کا شدید ردعمل
-
سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا
-
بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟
-
بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
-
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں 1 اہلکار شہید 3 زخمی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹرطارق فضل کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 67 یوں شہادت پر خراج عقیدت
-
صدرزرداری اوروزیر اعظم کامیجر طفیل محمد شہید کو67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
-
شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
-
لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.