امریکا، کرین گرنے سے ایک ملازم ہلاک ،3افراد زخمی

جمعہ 5 اپریل 2024 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لائوڈرڈیل میں کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب عملہ عمارت کے ساتھ جڑی کرین کی اونچائی بڑھارہا تھا کہ اس دوران اس کا ایک حصہ ڈھیلا ہو کرپل پر جانے والی ایک گاڑی پر گر گیا ،حادثے کے باعث کرین پر کھڑا ملازم ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کرین گرنے سے پل میں گڑھا پڑ گیا ہے۔ حکام نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ جب تک پل کو دوبارہ نہیں کھولا جاتا اس سڑک سے گزرنے سے گریز کریں۔