انسداد منشیات فورس کی کاروائیاں، 170 کلو گرام منشیات برآمد

جمعہ 5 اپریل 2024 13:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) انسداد منشیات فورس(اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 170 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 11 ملزمان گرفتارکر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 1 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دو کاروائیوں میں قطر جانے والے دو مسافروں سے 1.6 کلو گرام آئس برآمدکی گئی شمالی بائی پاس کراچی میں دو ملزمان سے 90 کلو گرام چرس برآمدکی گئی بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے قریب دو ملزمان سے 75 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

ہڈیارا قصور میں2ملزمان سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔چکوال میں ملزم سے 590 گرام چرس اور 24 گرام آئس برآمدکی گئی ۔مانسہرہ میں ملزم سے 600 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔