علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل

جمعہ 5 اپریل 2024 16:36

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیوں اور کامیابیوں کو اللہ پاک نے قرآن میں جمع کیا ہے،قرآن صرف پڑھ کر یا سمجھ کر رکھ دینے کی کتاب نہیں بلکہ اس کے مطابق زندگیوں کو بنانے اور سنوارنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن پاک کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے میں پنہاں ہے۔اس موقع پر مسجد انتظامیہ کی درخواست پر وائس چانسلر نے مسجد کی بالائی منزل پر خواتین کی عبادت کے لئے الگ ہال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ختم قرآن کی محفل کا آغاز نعت سے ہوا۔ محمد ابوبکر جمشید، محمد حسن اور ریان وزیر نے ثناء خوانی کی اور حضورؐ کی بارہ گاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔

واضح رہے کہ قاری وصال احمد نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا تھا، تکمیل قرآن پر شرکاء نے انہیں خصوصی مبارکباد دی۔اس بابرکت موقع پر ملک کی سلامتی، جامعہ کی ترقی اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز غیر رسمی تعلیم کی شماریاتی رپورٹ برائے سال 21۔

2020 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال بعد بھی 26.2ملین بچے آؤٹ آف سکول ہیں جو ہمارے لئے ندامت کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ 75فیصد لیٹریسی ہو تو ہم ترقی کے زینے پر قدم رکھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر ناصر محمود نے آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اس تقریب کا اہتمام وزارت تعلیم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، جائیکا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے کیا تھا۔