جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور شدید نعرے بازی کی گئی

Amir Sultan عامر سلطان جمعہ 5 اپریل 2024 16:07

 فورٹ عباس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل2024 ء) جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس میں ریلی جامع مسجد سے کمیٹی چوک تک نکالی گئی ۔فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر ریلی میں شریک مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک قبلہ اول اور فلسطینی مسلمانوں کو مکمل آزادی نہیں ملتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف بینر اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے ۔عالم السلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ہمارے حکمران اور مسلمہ امہ فلسطینوں کی ہمہ قسمی امداد کریں ،ریلی کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔۔۔