9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عدالت کا عمر ایوب کو 25 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

جمعہ 5 اپریل 2024 17:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اس موقع عمرا ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب کو 25 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں عدالت نے میانوالی پولیس کو آئندہ تاریخ پر مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف میانوالی میں 9 اور 10 مئی کو ہنگامہ آرائی کے 3 مقدمات درج ہیں۔18 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔