قدرتی آفات کے پیشگی اقدامات ، گوادر پورٹ کو پیشگی وارننگ سسٹم کا سامان مل گیا
آلات میں ایک موبائل عمودی مشاہدے کا نظام، ایک بیڈو نیویگیشن سانڈنگ اسٹیشن، تین اے ڈبلیو ایس کا قیام شامل
جمعہ 5 اپریل 2024 21:02
(جاری ہے)
گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ڈی حکام نے کہا کہ سی ایم اے اور پی ایم ڈی کا تعاون بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بڑے میٹرولوجیکل آفات کے ہنگامی انتظام کے لئے سی پیک کی صلاحیت کو بڑھانے کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سی ایم اے ابھرتے ہوئے ہائیڈرو میٹرولوجیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پی ایم ڈی کی ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم اے پاکستان میں سی پیک روٹ کے ساتھ میٹرولوجیکل آبزرویشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں پی ایم ڈی کی مدد کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سائٹ سلیکشن، ٹرانسپورٹیشن، انسٹالیشن، کمیشننگ، روزانہ آپریشن اور مینٹیننس کیلئے پی ایم ڈی نے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں محمد طاہر خان، فیاض نذیر اور علی باقر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہم منصب سی ایم اے کے ساتھ تعاون کرے گی۔ گزشتہ سال 24 مارچ کو چین اور پاکستان کے موسمیاتی افسران اور ماہرین نے بیجنگ میں موسمیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی وفد نے سی ایم اے کے تحت متعلقہ اداروں کا دورہ بھی کیا تاکہ پاکستان میں کلاڈ بیسڈ ارلی وارننگ سپورٹ سسٹم کی پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں اور پاکستان کے لیے اپنی مرضی کے مطابق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وزارت منصوبہ بندی کے عہدیدار نے کہا، "پی ایم ڈی اور سی ایم اے نگرانی، پیش گوئی، ہائیڈرولوجی اور مواصلات، اور تحقیق اور تربیت میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) ریجنل ایسوسی ایشن ٹو کے اہم رکن ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ایشیا میں موسمیاتی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.