Live Updates

سول لائن پولیس نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 5 اپریل 2024 21:15

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) سول لائن پولیس نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی دفتر سے عمران خان کی رہائی اور اسلام آبادہائیکورٹ کے 6 ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی سول لائن پولیس کے ایس ایچ او کی مدعیت میں دائود شاہ کاکڑ ، نورخان خان خلجی ، خادم حسین وردگ رحیم کاکڑ ،اکرم خان اور کابینہ کے دیگر عہدیدارںکے خلاف قومی اداروں اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے ٹریفک بند کرکے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے اور بلوچستان سائونڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بغیر این او سی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماؤں نے قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ریلی کی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوئیں ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات