ڈی آئی خان، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار

جمعہ 5 اپریل 2024 22:19

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ ’’روڑی پولیس چیک پوسٹ ‘‘ پر رات گئے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کو موثر جواب دیااور ان کا حملہ پسپا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روڑی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا،حملے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کو موثر جواب دیا، جس کے بعد دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :