اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 485 کلو منشیات برآمد ، 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلے میں 485 کلو سے زائد منشیات برآمد ، 8 ملزمان گرفتار۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 3.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

انڈس ہائی وے کوہاٹ میں دو ملزمان سے 300 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں 2 ملزمان سے 168.9 لیٹر آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق چونیاں میں ملزم سے 600 گرام افیون، 2 کلو ہیروئن اور 6 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ کوسٹل ہائی وے گوادر کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو ویڈ برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔