پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں،چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں،کوہاٹ میں جلسے سے خطاب
فیصل علوی ہفتہ 6 اپریل 2024 14:41
(جاری ہے)
علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔
تحریک انصاف کے اندر اس وقت کئی گروپ بن چکے ہیں ،جن میں سے ایک گروپ وکلاءکا ہے جبکہ دوسراگروپ سیاسی رہنماﺅں کا ہے دونوں گروپوں میں اختلافات کی خبریں میڈیا میں اکثر وبیشتر سامنے آتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا پر آرہی ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت نے بھی چند روزقبل کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کیلئے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کوبیرسٹرگوہر کیخلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔بعدازاں شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں گلے مل کر سارے گلے شکوے ختم کردئیے تھے۔اسی طرح چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کو معاملات گھر میں حل کرنے کا مشورہ دیاتھا۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان: سیلاب سے جانی و مالی نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل
-
رویہ ٹھیک نہ کیا تو اٹھا کر پنجاب میں پھینک دیں گے
-
عوام پر "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
سعودی عرب سے حکومتی ناقد عالم دین کی طویل قید کے خاتمے کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
غزہ: جنگ میں شدت جبکہ امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.