برازیل،عدالت میں نوجوان کی والد قاتل پر فائرنگ

ججز سمیت کمرہ عدالت میں موجود دیگر لوگوں نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی

ہفتہ 6 اپریل 2024 16:59

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) برازیل کی عدالت میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کے مبینہ قاتل پر اندھا دھند گولیاں برسادیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیاکے مطابق کمرہ عدالت میں والد کے قتل کی سماعت کے دوران نوجوان لڑکے کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے بعد افرا تفری مچ گئی۔

ججز سمیت کمرہ عدالت میں موجود دیگر لوگوں نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی، تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔27 سالہ کرسٹیانو ایلویس ٹیرٹو نے اپنے والد کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران 38 سالہ ملزم فرانسسکو پر 6 بار گولی برسائیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔