آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا،جنو بی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنو بی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز / گرد آلود ہواوئیں چلنے کا امکان۔ جبکہ کشمیر اور ملقحہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم چھور میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 41، مٹھی، مو ہنجو دارو، پڈ عیدن اور سکھر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔