قطر، مصر، امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں

اتوار 7 اپریل 2024 12:05

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے،حماس نے مذاکرات کاروں کے وفد کو قاہرہ بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز کا بھی قاہرہ پہنچنے کا امکان ہے۔