Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا

تحریک انصاف کو ر کمیٹی کی جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بانی چیئرمین عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے روکنے کی شدید مذمت

پیر 8 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو ر کمیٹی کی جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بانی چیئرمین عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے روکنے کی شدید مذمت کرتی ہے عدالت سے عدالت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نوٹس لینے اور ڈاکٹر عاصم کو ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازات فراہم کرنے کی استدعاکے علاوہ کور کمیٹی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف جیوڈیشل کونسل میں دائر کردہ ریفرنس کی شدید مذمت بھی کی ۔

کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس ججز کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا انکشاف کرنے والے معزز جج صاحبان کو دھمکی آمیز خطوط کی ترسیل کے بعد ایک مخصوص جج کے خلاف مِس کنڈکٹ کا ریفرنس عدلیہ مخالف منظم منصوبے کا شاخسانہ ہے چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو براہِ راست اور بِالواسطًہ ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئیاس منظم مہم کے ذمہ داران کا تعین کریں۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی کا چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے غیر آئینی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ا علامیہ میں مزید کہنا تھا کہ سینٹ میں سینیٹ میں وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے جیل انتظامیہ کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران بانی چئیرمین عمران خان، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے عدالت سے جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویز الہیٰ کو ملاقات کے آئینی حق سے محروم کرنے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتی ہے جبکہ 9 اپریل کو رجیم چینج آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم پرامن انداز میں باہر نکلے،پاکستانی قوم پر امن طریقیسے باہر نکل کر اپنے ہر دلعزیز قائد عمران خان سے اظہارِ یکجتی کیلئے پاکستان او ر پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات