سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی
مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، سعودی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا
محمد علی
پیر 8 اپریل 2024
20:18
(جاری ہے)
اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کے میزائل ذخیرے کی صلاحیت 75 نہیں بلکہ 120 فیصد ہے
-
امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ
-
جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے
-
تجارتی معاہدہ کرلو ورنہ بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
-
امریکا کے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ایران کا امریکا پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
-
امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام
-
امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ
-
ایران امریکی بحری ناکہ بندی 3 سے 4 ماہ تک برداشت کرسکتا ہے، سی آئی اے
-
ڈچ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا خوفناک پھیلائو،3افراد ہلاک
-
سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی
-
ایران میں تمام سرکاری ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے،ایرانی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.