بھارت کی ہر سازش اور دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ،محمد شاداب رضا نقشبندی

بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے باز آجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 8 اپریل 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر سازش اور دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ،بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے باز آجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے ،مودی حکومت جنونی اسلام اور پاکستان دشمن ہے جو کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی کررہی ہے ،مودی کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں گھسنا تو بہت دور کی بات ہے سرحد پر آمنا سامنا کرلودن میں تارے دیکھادینگے ،مودی حکومت1965کی جنگ یاد رکھے بھارت کے ٹینک تباہ اور عبرتناک شکست سے انڈیا کو دوچار کیا تھا ،پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،ملک دشمن کسی بھول میں نہ رہے ملک کیطرفاٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دینگے ،بھارت یاد رکھے پاکستان کمزور ملک نہیں ہے ، پاک فوج یا حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو ممبئی اور دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرا دینگے ،بھارت یا مودی حکومت کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں ملک کا دفاع بانیان پاکستان کی اولادیں کرینگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی حکومت کے بے بنیاد جھوٹے دعوئے اور نعروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین نے پاکستان بنانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ،پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے بھی بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے ابائو اجداد کے نقش قدم پر گامزن ہونگی انہوں کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین نے ملک سے محبت اور اس کیلئے قربانی دینے کا جذبہ گھٹی میں پلایا ہے ،بلا خو وخط سروں پر کفن باندھ کر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے ۔