اوورسیز پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیج دیں

دو سال بعد کسی ایک ماہ میں رواں سال مارچ میں اتنی ترسیلات وطن آئیں

پیر 8 اپریل 2024 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) اوورسیز پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیج دیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو سال بعد کسی ایک ماہ میں رواں سال مارچ میں اتنی ترسیلات وطن آئیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی پچپن کروڑ ڈالر بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 21 ارب ڈالر وطن بھیجے۔بینکرز کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستانی محنت کشوں نے عید کی مناسبت سے زیادہ ڈالرز بھیجی-