واحد خلیجی ملک جہاں پیر کے روز شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب نہیں کیا گیا

سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین نے 10 اپریل بروز بروز بدھ کو عید الفطر ہونے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 اپریل 2024 23:19

واحد خلیجی ملک جہاں پیر کے روز شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب نہیں ..
عمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء ) واحد خلیجی ملک جہاں پیر کے روز شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 8 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔

 آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، اور ایران میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز 5 خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم ایک خلیجی ملک ایسا بھی تھا جہاں پیر کے روز شوال کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ عمان میں پیر کے روز رمضان المبارک کا 28 واں روزاں تھا، سلطنت میں باقی خلیجی ممالک کے ایک روز بعد ماہ مبارک کا آغاز ہوا تھا۔ اسی لیے سلطنت عمان میں پیر 8 اپریل کے بجائے 9 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی برسوں بعد سلطنت عمان سمیت تمام 6 خلیجی ممالک میں ایک ہی دن عید الفطر ہو گی۔