سعودی عرب کے ولی عہد کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

منگل 9 اپریل 2024 08:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی اور ترکیہ کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور متعدد شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تازہ ترین علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد اور سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خوشی کا یہ موقع دونوں ممالک، برادر عوام اور پوری مسلم دنیا کے لیے مسلسل خوشحالی اور ترقی لائے۔