Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات ،مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئی11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے‘صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

منگل 9 اپریل 2024 14:09

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔

اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی( سپیشل برانچ )ذوالفقار حمید، ڈی جی( پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئی11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات