حویلیاں میں بکری چوری کے تنازعہ پر دو افراد قتل

منگل 9 اپریل 2024 14:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) حویلیاں میں جھگڑے کے نتیجہ میں دو افرادکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، افسوسناک واقعہ تھانہ رجوعیہ کی حدود کوہالیاں میں پیش آیا جہاں ملزم نے بکری چوری کے تنازعہ پر گاڑی کو روک کر مخالفین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار شیر اعظم اور اصغر خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

رجوعیہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں پہنچایا، دونوں مخالف آپس میں رشتہ دار بنائے جاتے ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔