سندھ کے سینئر منسٹر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس

منگل 9 اپریل 2024 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا ایک اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر قانونسازی اور منشیات پر کنٹرول کی کوششوں سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے گی ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی تسخری کو ہر حال میں روکنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، منشیات فروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئی نسل کو منشیات سے بچانا ہے، منشیات کے خلاف آگہی کے پروگرام بھی ضروری ہیں۔ #