Live Updates

ہمارے کیس نہیں لگتے، نوازشریف کو انصاف والے خود جاکر انصاف دیتے ہیں، شعیب شاہین

منگل 9 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی کیس سپریم کورٹ میں نہیں لگتا، نوازشریف کے کیسز میں انصاف والے خود جاکرانصاف دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید کا قصور پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے، مریم نواز خواتین پرظلم ڈھا رہی ہیں، لندن پلان کے ذریعے بے ضمیر ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہم فوج کے مخالف نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سنگاپور کی مثال دی، سنگاپور کی ترقی کی وجہ رول آف لا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات