ایبٹ آباد اور ہری پور میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی

بدھ 10 اپریل 2024 11:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ایبٹ آباد اور ہری پور میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی،ہزارہ کے ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد اور ہری پور میں عید الفطر کے اجتماعات فول پروف سیکیورٹی میں اختتام پزیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں منقعد ہوا جہاں سینکڑوں فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی جبکہ ہری پور میں بھی مرکزی عید گاہ ریلوے روڈ پر نماز عید کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور نماز عید ادا کی،اس موقع پر ملک کی سلامتی،استقامت،کشمیر کے مجاہدین اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،دونوں اضلاع میں عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔