مشکل حالات میں مجھے بڑی ذمہ داری دی گئی ہے ، یوسف رضا گیلانی

جمعہ 12 اپریل 2024 09:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) سابق وزیر اعظم اور نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی معاشی حالت کو بدلیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر نماز عیدکی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے میرے الیکشن کے بعد مجھ سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمانی لیڈر اور لیڈر آف دی اپوزیشن بنایا جائے اور ہم ان کو بنا بھی دیں گے ۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھا جائے۔ فلسطینیوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جانی چاہیئں ۔ انہوں نے کہا مجھے مشکل حالات میں بہت بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا عام شہری کو محسوس ہونا چاہیے کہ ریلیف مل رہا ہے۔سیاسی جماعتیں ملکر غریب کو ریلیف دیں ضنمی انتخابات کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے پہلے بھی ضمنی الیکشن لڑے ہیں اور ہم اب بھی لڑیں گے ۔