عید الفطر پر غزہ میں اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے ‘ قاری اعظم حسین

کفریہ طا قتیں مسلمانوں کیخلاف متحد ہو چکی ہے مسلم ممالک بھی کفریہ طا قتوں کیخلاف متحدہو جا ئیں

جمعہ 12 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ عید الفطر پر غزہ میں اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے،کفریہ طا قتیں مسلمانوں کیخلاف متحد ہو چکی ہے مسلم ممالک بھی کفریہ طا قتوں کیخلاف متحدہو جا ئیں،اسرائیل بے لگام ہو چکا ہے مسلم ممالک اسرائیل کیخلاف متفقہ لا ئحہ مر تب اور جہاد کااعلان کریں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے دنیا کے تمام قوانین کو پاوں تلے روندیا ہے، اقوام متحدہ، عالمی عدالت کی اسرائیل کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے، عالمی قوانین کو روندنے والے کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، موجودہ فلسطین کی تباہ شدہ اور انسانی خون سے رنگی ہوئی صورتحال پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، مسلم حکمرانوں کو بے حسی سے باہر نکل کر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔