سرگودھا ،ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سمیت ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جمعہ 12 اپریل 2024 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سمیت ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوراس کے ساتھی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کی نعش ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر گوجرہ چک 25 کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کار حادثہ میں مونا ڈپو کا موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

جبکہ سرگودھاخوشاب روڈ شاہ پورصدرکیقریب موٹر سائیکل حادثہ میں محکمہ زراعت کاملازم اظہرحسن قریشی اپنے گھر گروٹ جاتے ہوئے شدیدزخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئی اورپولیس مصروف تفتیش ہے۔