پیپلز پارٹی کی گورنر سندھ سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش ، ڈاکٹر عاصم نے گور نر کو اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا

جمعہ 12 اپریل 2024 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش شروع کردی، ڈاکٹرعاصم حسین نے گورنر سندھ کو اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔