بلدیہ جنوبی اور بلدیہ وسطی کی کنٹریکٹ ٹیچرز اور میڈیکل اسٹاف کو مستقل کیا جائے، سید ذوالفقار شاہ

کنٹریکٹ کی موجودہ معیاد کے خاتمے کی آڑ میں لیاری ٹاؤن کے کنٹریکٹ عملے کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔گھروں میں فاقے کی کیفیت پیداہوگئی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سجن یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے بلدیہ جنوبی لیاری ٹاؤن میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والی ٹیچرز اور میڈ یکل کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سابقہ دور صدارت پر کیے گئے اعلان کے باوجود تاحال مستقل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ماہ انکی موجودہ کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے پر انکی تنخواہیں بھی ادا نہ کرکے انکے گھروں میں فاقوں کی کیفیت پیدا کردی گئی ہے۔

ان کنٹریکٹ ملازمین کا مستقلی کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔اس کے باوجود انکی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں۔جبکہ بلدیہ وسطی کی کنٹریکٹ ٹیچرز کوبھی نہ تو مستقل کیا جارہا ہے اور نہ انکی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔