کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، ویڈیو وائرل

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) کراچی میں ڈاکوئوں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔گلشن اقبال میں ڈاکیتی مزاحمت پر گھر کے واحد کفیل اور اکلوتے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ مقتول تراب زیدی کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق چار ملزمان نیمقتول تراب زیدی اوردوست فیصل پرویز کیساتھ واردات کی ملزمان مقتول کیدوست سیبھی موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلا تھا۔ ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سر پر گولی مار دی۔رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 60ہوگئی ہے۔