عیدالفطر پر سکھر کے تفریحی مقامات لب مہران ،محمد بن قاسم پارک ، بے نظیر بھٹو شہید پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات ، باغات میں بچوں و بڑوں کا رش

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عیدالفطر کے تینوں دن شہرکے مختلف تفریحی مقامات لب مہران ،محمد بن قاسم پارک ، بے نظیر بھٹو شہید پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات ، باغات میں بچوں و بڑوں کا رش تفصیلات کے مطابق سکھر میں شہریوں نے عیدالفطر کے موقع پر تینوں دن مختلف مقامات پر قائم تفریحی پارکوں کی سیر کی اور دریائے سندھ کے کنارے واقع شہر کی سب سے بڑی تفریح گاہ لب مہران کوئنس روڈ پر واقع محمد بن قاسم پارک ،ملٹری روڈ پر واقع نبے نظیر بھٹونشہید پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات وپارکوں سمیت قدیمی و تاریخی مقامات و باغات میں بچوں و بڑوں و نوجوان کا کافی رش رہا، عورتوں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے سیر سپاٹے کیے اور تفریح گاہوں کا رخ کیا، بچوں نے جھولے جھولے اورچٹ پٹی چیزیں آئیسکریم کھا کرعید منائی، اس موقع پر لوگوں نے دریائے سندھ میں کشتی کی سیر بھی کی، تاریخی بلند میر معصوم شاہ مینارہ پر چڑھ کر شہر کا خوبصورت نظارہ دیکھا۔

(جاری ہے)

پولیس انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کے تینوں ایام میں مختلف تفریحی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔