سکھر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، 200 سے زائد مقامات پر عید کے اجتماعات

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر ضلع میں عید گا ہوں، مسا جد اور کھلے میدانوں میں عید نماز کے چھو ٹے بڑے (200)دو سو سے زائد اجتما عات منعقد ہوئے، سب سے بڑا اجتماع سکھر کے گلشن عید گاہ میں منعقد ہوا جہاں پر سکھر کے منتخب نمائندگان و سرکاری افسران سمیت دیگر سکھر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت تاجروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عید نماز اداکین عید گاہ میں امامت کے فرائض نامور مذہبی اسکالر مولانا اسعد تھانوی کے صاحبزادے احمد مصطفی تھانوی نے انجام دیئے جبکہ اسی طرح جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری نے عید نماز کی امامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث مارچ بازار سکھر جمعیت اہلحدیث سکھر سندھ کے زیر انتظام عیدگاہ اہلحدیث واکنگ ٹریک لب مہران سکھر کے وسیع وعریض پنڈال میں عید نماز کی امامت وخطابت کے فرائض مولانا صفی اللّٰہ طیب حفظہ اللہ نے انجام دیئے اسی طرح حیدری مسجد پرانہ سکھر، مر کزی جامع مسجدریلوے گراؤنڈ،مدرسہ منزل گاہ چھوٹی بڑی مساجد و دیگر مقامات پر بھی عید نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں علمائ کرام نے ملک کی سلامتی وخوشحالی سمیت امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعائیں فرمائی۔

(جاری ہے)

سکھر انتظا میہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظا مات کیے گئے تھے پولیس اور رینجرز کے جوان مساجد، عید گاہوں کے علاوہ شہر کے اہم مقامات اور تفریحی گاہوں پر تعینات تھے۔